نئی دہلی :حکومت نے کہا ہے کہ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ اور ان کے لیے بنیادی ڈھانچہ کی سہولتیں تیار کرنے کے لیے حکومت ملک کے تمام حصوں میں اناج ذخیرہ کرنے کے لیے مناسب انتظامات کر رہی ہے تاکہ کسانوں کو کاشتکاری کا خاطرخواہ فائدہ حاصل ہوسکے ۔ وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان نے منگل کو لوک سبھا میں ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ کسان خوراک فراہم کرنے والا ہے ، وہ ہمیں اناج دیتا ہے ، اس لیے کسان بھی زندگی فراہم کرنے والا ہے ۔ حکومت کے لئے کسانوں کی خدمت خدا کی خدمت کے مترادف ہے ۔