کورونامتاثرین 4 لاکھ سے متجاوز، تقریبا 14 ہزار افراد اس وبا سے شفایاب
نئی دہلی ۔ ملک میں عالمی وباکورونا وائرس کا پھیلاؤ دن بہ دن بڑھتا ہی جارہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 15ہزار413 نئے کیسز کے ساتھ ان کی تعداد چار لاکھ کو عبورکرچکی ہے ۔ تاہم ، یہ راحت کی بات ہے کہ اس عرصے میں تقریبا 14 ہزار افراد اس وبا سے شفایاب بھی ہوئے ہیں۔اتوار کے روزصحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے کیجانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے نئے کیسز کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4 لاکھ10ہزار461 ہوگئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 306 کے اضافہ کے ساتھ مہلوکین کی مجموعی تعداد 13ہزار254 ہوگئی ہے ۔ دوسری جانب ، اس بیماری سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اس عرصہ میں13ہزار925 مریض ٹھیک بھی ہوئے ہیں اور شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ27 ہزار756 ہوگئی ہے ۔ بہرحال ملک میں ابھی کورونا کے 169451ایکٹیو کیسز ہیں۔ملک میں ریاست مہاراشٹر کورونا کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3874 کیسز ریکارڈ ہوئے اور91 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1 لاکھ28 ہزار205 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 5984 ہوگئی ہے ۔ اس مدت کے دوران ریاست میں 1380 افراد شفایاب ہوئے ہیں ، جس کے بعد صحت یاب ہونے والے لوگوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 64 ہزار153 ہوگئی ہے ۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں تامل ناڈو دوسرے نمبر پر ہے ، جہاں اب متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 56 ہزار845 تک جا پہنچی ہے اور اب تک اس وائرس سے 704 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں 31 ہزار316 افراد کو علاج کے بعد اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے ۔لاک ڈاؤن میں نرمی اور دیگر رعایتیں دینے کے بعد ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔