ملک میں بیک وقت انتخابات کے نظریہ کو ٹی آر ایس کی تائید

   

Ferty9 Clinic

وزیر اعظم مودی کے کُل جماعتی اجلاس میں کے ٹی آر کی جانب سے موقف کی پیشکش
حیدرآباد۔19جون(سیاست نیوز) تلنگانہ راشٹر سمیتی نے مرکزی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں یکساں انتخابات کے منصوبہ کی تائید کرتے ہوئے اسے قابل عمل بنانے کے حق میں اپنی رائے دی۔ کارگذار صدر تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے ٹی راما راؤ نے آج دہلی میںوزیر اعظم کی صدرات میں منعقدہ کل جماعتی اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے مرکزی حکومت کے منصوبہ کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں الگ الگ انتخابات کے سبب ترقیاتی کام متاثر ہورہے ہیں اسی لئے یکساں انتخابات کی حمایت کی جانی چاہئے ۔ کے ٹی راما راؤ نے اس اجلاس میں بہ حیثیت کارگذار صدر ٹی آر ایس شرکت کرتے ہوئے مرکزی حکومت کی جانب سے یکساں انتخابات کے منصوبہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ راشٹر سمیتی ایک ملک ایک انتخابات کے حق میں ہے کیونکہ الگ الگ مقامات پر الگ الگ تاریخوں میں انتخابات کے انعقاد سے ترقیاتی کام متاثر ہو رہے ہیں ۔ انہو ںنے بتایا کہ ریاستوں اور ملک میں یکساں انتخابات کی صورت میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے سبب ترقیاتی کاموں پر عمل آوری میں پیدا ہونے والی رکاوٹ دور ہو جائے گی ۔ انہو ںنے اجلاس میں شرکت کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تلنگاہ راشٹر سمیتی یکساں انتخابات کے حق میں ہے اوراس کی تائید کرتی ہے تاکہ عوام کے لئے انجام دی جانے والی خدمات انتخابی ضابطہ اخلاق کے نام پر روکی نہ جائیں۔انہوں نے اجلاس میں دیگر موضوعات بالخصوص پسماندہ اضلاع کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کے دوران کہا کہ حکومت کو پسماندہ اضلاع کی فہرست کی تیاری کے ساتھ ساتھ ان اضلاع کی ترقی کیلئے خصوصی فنڈس فراہم کرنے کے اقدامات کئے جانے چاہئے ۔

ٹی آر ایس کے منتخب ایم ایل سیز کی کے سی آر سے ملاقات
حیدرآباد۔19جون(سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز کونسل کیلئے منتخب ٹی آر ایس کے 4ارکان ایم مہیندر ریڈی، پی سرینواس ریڈی، ٹی چنپا ریڈی اور نوین راؤ نے آج حلف برداری کے بعد چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کی ۔ ادارہ جات مقامی کے زمرہ میں منتخب ہونے والے 3ارکان قانون ساز کونسل اور ارکان اسمبلی کے ذریعہ منتخب ہونے والے ایک رکن قانون ساز کونسل نے چیف منسٹر سے ملاقات کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ صدر ٹی آر ایس کے سی آر نے انہیںسیاسی تجربہ کی بنیاد پر عوام کی خدمت اور اپنے علاقوں کی ترقی کیلئے خدمات انجام دینے کا مشورہ دیا۔