بریسٹ کینسر کے زائد کیسس، شعور بیداری اور جلد تشخیص سے بچاؤ ممکن
حیدرآباد ۔23 ۔ مارچ (سیاست نیوز) ملک میں کینسر کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ تشویش کا باعث بن چکا ہے ۔ ورلڈ ہیلت آرگنائزیشن نے کینسر کے مرض پر قابو پانے کیلئے ممالک کو خصوصی حکمت عملی تیار کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ ہندوستان میں مرد اور خواتین میں کینسر کے پھیلاؤ میں اضافہ کا رجحان پایا گیا جس کے نتیجہ میں حکومت نے سرکاری سطح پر بہتر علاج کی سہولتیں فراہم کرنے کی تیار کرلی ہے۔ خواتین میں کینسر کی مختلف اقسام کا پتہ چلا ہے اور زیادہ تر بریسٹ کینسر کے معاملات منظر عام پر آئے ہیں۔ 2020 کے مقابلہ 2025 میں بریست کینسر کے کیسس میں اضافہ درج کیا گیا ۔ 2020 میں 205424 کیسس ملک میں درج کئے گئے جو 2025 میں بڑھ کر 232832 ہوچکے ہیں۔ گردن کے کینسر کے کیسس میں خواتین میں اضافہ دیکھا گیا۔ 2020 میں یہ کیسس 75209 تھے جو 2025 میں بڑھ کر 85241 ہوچکے ہیں۔ بچہ دانی ، رحم اور پھیپھڑوں کے کینسر کے کیسس بھی خواتین میں زیادہ پائے گئے ہیں۔ 2020 کے مقابلہ یہ اقسام کا کینسر بھی زیادہ درج کیا گیا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شعور بیداری مہم اور جلد تشخیص کے ذریعہ کینسر کے امراض پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ لائیف اسٹائل کی تبدیلی اور غیر صحت بخش غذاؤں کے مسلسل استعمال کے نتیجہ میں بھی کینسر کے کیسس کا پتہ چلا ہے۔1