ملک میں پٹرول اور ڈیزل کے دام ریکارڈ سطح پر برقرار

   

نئی دہلی : بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ملک میں گھریلو سرکاری تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی ، جس کی وجہ سے دارالحکومت دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل سترہویں دن بھی مستحکم رہیں۔مرکزی حکومت کی طرف سے دیوالی کے موقع پر پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی سے ملک میں اس کی قیمتوں میں کمی آئی ہے ۔ اس کے بعد اتر پردیش، کرناٹک سمیت ملک کی 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ان دونوں ایندھوں پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) کو کم کر دیا ہے ۔