ملک میں کرونا وائرس کے نۓ کیسز میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے ، کویڈ ١٩ انڈیا ویب سائٹ کے مطابق سنیچر کی صبح چار بجے تک کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ایک دن میں کل 1,20,332 نۓ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کرونا متاثرین کی مجموعی تعداد 2,86,93,835 پہونچ گئ ہے جبکہ ایک دن میں 3,370 لوگوں کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3,44,101 پہونچ گئ ہے ، اب تک کل2,67,87,130 افراد شفایاب ہوچکے ہیں اس وقت کل 15,51,104 ایکٹیو کیسز ہیں