نئی دہلی: پورے ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کا ٹیسٹ کرنے والے لیب کی تعداد تیزی سے بڑھ کر 1169 ہو گئی ہے ۔انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی جانب سے جمعہ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرنے والے لیب کی فہرست میں ریکارڈ 37 لیب کا مزید اضافہ کیا گیا۔ان میں سرکاری لیب کی تعداد 835 اور پرائیویٹ لیب کی تعداد 334 ہے ۔ اس وقت آر ٹی پی سی آر مبنی ٹیسٹ لیب 614 (سرکاری: 282، نجی: 232) ہے جبکہ ٹرونیٹ مبنی ٹیسٹ لیب کی تعداد 458 (سرکاری: 418، نجی: 40) اور سی بی این اے اے ٹی مبنی ٹیسٹ کی تعداد 97 (سرکاری: 35، پرائیویٹ: 62)ان 1169 لیب نے 09 جولائی کو کورونا وائرس کے 283659 سیمپل کا ٹیسٹ کیا گیا۔ اس طرح اب تک کل 11024491 سیمپل کا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ 23 جنوری تک محض پونے کے ایک لیب میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی سہولت تھی اور اب ساڑھے پانچ ماہ بعد پورے ملک کی 1169 لیب میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی سہولت دستیاب ہے ۔