نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10,828 لوگ کورونا انفیکشن (کووڈ۔19 ) سے پاک ہوئے ہیں۔ اب تک کل 4,38,35,852 لوگ کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ صحت یابی کی شرح 98.67 فیصد ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی شرح 0.15 فیصد ہے ۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کوبتایا کہ صبح 7 بجے تک 212.39 کروڑ ویکسین دی گئی ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22,50,854 دی گئی ہیں۔وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس انفیکشن کے 7,231 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی ملک میں ان کی تعداد 4,44,28,393 ہو گئی ہے ۔ اب روزانہ انفیکشن کی شرح 2.05 فیصد ہے ۔وزارت نے کہا کہ اس عرصے میں کورونا وبا کی وجہ سے 35 افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 527874 تک پہنچ گئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 3,52,166 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 88.58 کروڑ سے زیادہ کووڈ ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔مہاراشٹر میں 570 ایکٹو معاملے کم ہونے کے ساتھ ان کی کل تعداد 10902 پرہو گئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 7939594 لوگ اس وبا سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 148242 تک پہنچ گئی ہے ۔