ملک میں کورونا کی رفتار میں کمی، ریکوری کی شرح میں اضافہ

   

نئی دہلی۔ ملک میں کورونا انفیکشن کے معاملات میں مسلسل کمی کے درمیان ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 311170 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 4077 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ اس ددران 17 لاکھ 33 ہزار 232 لوگوں کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ۔ ملک میں اب تک 18 کروڑ 22 لاکھ 20 ہزار 164 لوگوں کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین لاکھ 62 ہزار 437 مریض صحت مند ہوچکے ہیں ، جس سے ری کوری کی شرح 85.25 فیصڈ ہوگئی ہے ۔ اب تک دو کروڑ 7 لاکھ 95 ہزار 335 افراد نے کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔ اس عرصے میں 311170نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ ، متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 46لاکھ 84ہزار 67ہوگئی ہے ۔