ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسیس کم ہو کر 37,15,221 ہو گئے

   

گزشتہ 24 گھنٹوں میں25,03,756 کو ٹیکہ اندازی، 3,29,942 نئے مریض 1,90,27,304 صحتیاب

نئی دہلی۔ ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی رفتاردھیمی پڑنے اور اس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد انفیکشن کے نئے کیسیس کے مقابلے میں زیادہ ہونے کی وجہ سے ایکٹو کیسیس کم ہو کر3715221 رہے گئے ہیں ۔ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2503756 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں ۔ اس کے بعد اب تک 17 کروڑ 27 لاکھ 10 ہزار 066 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 329942 نئے کیسیس سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 29 لاکھ 92 ہزار 517 ہوگئی ہے ۔ اسی دوران 356082 افراد کے صحتیاب ہونے سے کووڈ 19 کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 1،90،27،304 ہوگئی۔ملک میں اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسیس کی تعداد 37،15،221 ہے ۔ اسی عرصے کے دوران 3،876 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 249992 ہوگئی۔ ملک میں شفایابی کی شرح بڑھ کر 82.75 فیصد اورایکٹو کیسیس کی شرح کم ہوکر 16.16 فیصد ہوگئی ہے ،وہیں شرح اموات اب ابھی 1.09 فیصد ہے ۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسیس 24920 کم ہو کر 593150 ہوگئے ۔ اس دوران ریاست میں مزید 61607 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 44 69425 ہوگئی ہے ۔ وہیں مزید 549 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 76398 ہوگئی ہے ۔کیرالا میں اس دوران ایکٹو کیسیس 3787 کم ہوکر 420076 ہو گئے اور 31209 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 1504160ہوگئی ہے ۔ وہیں مزید 65 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 5879 ہوگئی ہے ۔ کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسیس6521بڑھے ہیں اور ان کی تعداد 571026 ہو گئی ہے ۔ وہیں مزید 596 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 19372 ہوگئی ہے اور اب تک 1383285مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے ایکٹو کیسیس 974 کم ہوئے ہیں اور اب ان کی تعداد 85258 رہ گئی ہے ۔ یہاں 319 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 19663 ہوگئی ہے ۔ وہیں 1231297 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے ۔ تلنگانہ میں ایکٹو کیسیس 2960کم ہو کر 62797 ہو گئے ہیں اور اب تک 2771 افراد کی موت ہوچکی ہے ۔ وہیں 436619 افراد اس وبا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ آندھرا پردیش میں ایکٹوکیسیس 1265 کم ہو کر 189367 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 1104431 ہوگئی ہے ۔ وہیں 8791 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔ تامل ناڈو میں ایکٹو کیسیس 7882 بڑھ کر 152389 ہو گئے ہیں اور اب تک 15880 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ وہیں 1240968 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔