نئی دہلی۔ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 39،097 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وبا سے 546 افراد کی مو ت ہو گئی ہے ۔ دریں اثنا جمعہ کے روز42 لاکھ 67 ہزار 799 افراد کو کوروناکے ٹیکے لگائے گئے ۔ ملک میں اب تک 42 کروڑ 78 لاکھ 82 ہزار 261 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔