ملک میں کورونا کے تقریباً 25 ہزار نئے کیسیز ،ریکارڈ 613 اموات

,

   

ہندوستان‘ متاثرہ ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر

نئی دہلی 0۔ ملک میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 24850 نئے معاملے رپورٹ ہونے کے سبب ہندوستان انفیکشن سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر روس کے بہت قریب پہنچ گیا ہے ۔ اس عرصے میں ریکارڈ 613 افراد کی موت بھی ہوئی ہے ۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے اتوار کوجاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 24850 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 673165 ہوچکی ہے ، جبکہ روس میں اب تک 673564 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس سے 613 لوگوں کی موت ہونے سے مرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 19268 ہوگئی ہے ۔ دریں اثنا ، انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 14856 مریض صحت یاب ہوئے ہیں ، جنہیں ملا کراب تک کل 409083 افراد ٹھیک ہوچکے ہیں۔ مہاراشٹرا سب سے زیادہ متاثر ہ ریاست ہے جہاں کورونا کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، ریاست میں انفیکشن کے 7074 معاملے رپورٹ ہوئے ہیں ، جس سے انفیکشن کی تعداد 200064 اور 295 اموات ہوچکی ہیں ، جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 8671 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں ، 108082 افراد متاثرہوئے ہیں۔انفیکشن کے معاملے میں دوسرے مقام پر ٹاملنا ڈو میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ کے پار ہوگئی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں انفیکشن کی تعداد 4280 بڑھکر107001 پر پہنچ گئی ہے اور اسی عرصے میں 65 افراد کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 1،450 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں 60 ہزار592 افراد کو علاج کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے ۔