ملک میں کوویڈشرح 0.48 فیصد

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کی شرح مسلسل کم ہو رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ 0.48 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کوویڈ 19 کے 12,428 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 63 ہزار 816 کوویڈ مریض زیر علاج ہیں۔ یہ تعداد 241 دنوں میں سب سے کم ہے۔ ملک میں جان لیوا وبا کی شرح 0.48 فیصد پر آگئی ہے ۔وزارت صحت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 64لاکھ 75 ہزار 733 افراد کووڈ ویکسین لگائی گئی ۔