نئی دہلی : ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ (19 کے 1768 کیسز کا اضافہ ہوا ہے اور اس جان لیوا وبا سے 98 اموات ہوئیں ہیں۔دریں اثنا ملک میں اب تک ایک کروڑ 56 لاکھ 20 ہزار 749 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دیئے جاچکے ہیں۔چہارشنبہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 14989 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ 39 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13123 مریض صحت مند ہوئے جس سے یہ تعداد بڑھ کر ایک کروڑ آٹھ لاکھ 12 ہزار 44 ہوچکی ہے ۔
نارائن سامی نے
کووڈ 19 ویکسین کا ٹیکہ لگایا
پڈوچیری : پڈوچیری کے سابق وزیر اعلی وی نارائن سامی نے بدھ کے روز کورونا وائرس (کووڈ ۔19) ویکسین کا ٹیکہ لگایا ۔مسٹر نارائن سامی نے یہاں کے سرکاری اسپتال میں کووڈ 19 ویکسین کا پہلا ٹیکہ لگایا – ادھر ، لوک سبھا ممبر وی ویتھی لنگم نے بھی کورونا وائرس ویکسین کا ٹیکہ لگایا ہے ۔