نئی دہلی: ملک بھر میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے میں 94 مزید مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 4,41,51,797 ہو گئی ہے ۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے مطابق، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7,052 کووڈ ٹیکے دئے گئے ہیں اور اب تک کل 220 کروڑ 63 لاکھ 11 ہزار 547 ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ س عرصے کے دوران ملک میں کورونا انفیکشن کے پانچ کیسز سامنے آنے کے بعد ان کی تعداد بڑھ کر 1823 ہو گئی ہے اور فعال کیسز کی شرح صفر فیصد رہی ہے ۔ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 4 کروڑ 46 لاکھ 80 ہزار 730 ہے اور اس بیماری کو شکست دینے والوں کی تعداد 4 کروڑ 41 لاکھ 51 ہزار 797 ہے جب کہ مرنے والوں کی تعداد 5,30,756ہے ۔