بانسواڑہ میں جموں و کشمیر پی سی سی صدر وقار رسول وانی کی عوام سے ملاقات
بچکنڈہ ۔ 19۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جموں و کشمیر کے پی سی سی صدر وقار رسول وانی جو کانگریس پارٹی کے صدر ہے جو سونیا گاندھی ، راہول گاندھی ، ملکارجن کھرگے کی ہدایت پر بروز پیر بانسواڑہ کا دورہ کرتے ہوئے تاڑکول میں ایس سی خواتین سے ملاقات کی اور کانگریس کے انتخابی منشور سے عوام کو واقف کروایا اور کہا کہ کانگریس پارٹی ایک سیکولر پارٹی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی جو عوام کو وعدہ کرتی ہے اس وعدہ کو نبھاتی بھی ہے تلنگانہ ریاست کانگریس پارٹی کی دین ہے اور آنے والے پارلیمانی انتخابات میں اور ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی ۔ اب عوام کا رحجان کانگریس پارٹی کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ کانگریس پارٹی غریبوں کی مسیحا ہے ، تلنگانہ میں انتخابات ہوتے جارہے ہیں ۔ کانگریس پارٹی کو مضبوط کرتے ہوئے کامیاب بنائیں ۔ اس موقع پر حلقہ اسمبلی بانسواڑہ کانگریس پارٹی کے انچارج کاسولہ بالراج ، عبدالخالق ، سابق نائب سرپنچ محمر ارقم علی بن عبداللہ ، شیخ اکبر کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے حصہ لیا ۔