ملک کا رنگ بدلے گا اور اتر پر دیش سے ملے گا نیا وزیر اعظم : نوجوان لیڈر اکلیش یادو

,

   

Ferty9 Clinic

اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اور سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکلیش یادو نے کہا کہ جلد ہی ملک کا رنگ بدلنے والا ہے اور یوپی سے ہی اس ملک کو نیا وزیر اعظم ملے گا ۔ انہوں نے ائندہ پارلیمانی الیکشن کے بعد اپنے میکر رول کے جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود پی ایم کے ڈور میں شامل نہیں ہے مگر وزیر اعظم بنانے میں ضرور شامل ہیں۔ انہوں نے واضح اشارے میں یہ بھی کہا کہ اعظم گڑھ پارلیمانی حلقہ سے وہ خود اپنے والد ملائم سنگھ کی وراثت سنبھالنے اتریں گے ۔اکلیش نے ایک حیران کن تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پرینکا گاندھی کی اندھی میں بی جے پی اڑ جائے گی ۔
سماج وادی پارٹی کے قومی صدر ایک نجی چینل پر بات کرتے ہوئے یہ باتیں کہی ۔ دوران گفتگو بی جے پی پر جم کر حملہ آور ہوئے انہوں نے کہا کہ بس تھوڑا انتظار کیجیئے الیکشن کے بعد ملک کا رنگ بدلا ہوا نظر آئے گا اور ایک نیا شخص وزیراعظم کے منصب پر فائض ہوگا ۔جو یوپی سے ہی پارلیمنٹ کو پہونچے گا ۔ حالانکہ انہوں نے کسی فرد کای نام نہیں لیا کہ وہ کون ہوگا ۔ سابق وزیر اعلی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام بے صبری سے منتظر ہیں کہ وہ جھوٹے وعدوں کا حساب لیں اور بھارتیہ جملہ پارٹی کو سبق سکھا ئیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ پی ایم کے ڈور میں نہیں ہیں البتہ وزیر اعظم بنانے والوں میں ضرور شامل ہوں ۔
(سیاست نیوز)