ملک کو ٹکڑے کرنے والے قومی قائدین نہیں ہوسکتے : ممتا بنرجی

   

دارجیلنگ، 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن کی عظیم اتحاد بنانے کی کوشش پر صدر بی جے پی امیت شاہ کے مضحکہ اڑانے کے ایک روز بعد چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے آج کہا کہ وہ جو ملک کو ٹکڑوں میں تقسیم کردینا چاہتے ہیں قومی قائدین نہیں کہے جاسکتے۔ نیتاجی سبھاش چندر بوس کے 122 ویں یوم پیدائش پر یہاں تقریب میں ممتا نے کہا کہ ہم متحد رہیں تو ہی کامیاب ہوں گے۔ انھوں نے کسی کا نام لئے بغیر بی جے پی کو نشانہ بنایا اور کہا یہ ملک کے صرف مخصوص گوشہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔