ملک کی آزادی کیلئے مسلمانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش

   

سرپور ٹاؤن میں سر سید احمد خاں کی یوم پیدائش تقریب، اقلیتی قائد محمد عبدالشکیل کا خطاب

سرپور ٹاون۔ 17 ۔ اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاون میں آج مقامی مسلم اقلیتوں کی جانب سے سر سید احمد خان کا یوم پیدائش پروگرام منعقد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سرپور ٹاؤن میں آج کانگریس پارٹی اسٹیٹ جنرل سکریٹری اقلیتی محمد عبدالشکیل نے مقامی قائدین کانگریس پارٹی قائد محمد عفت حسین، این آر ائی راشد بن سلیمان، حافظ محمد عارف، محمد ادریس، حافظ شہنواز علی، این ار ائی مقمور حسین، محمد یوسف کے علاوہ نوجوانوں کے ساتھ مل کر سر سید احمد خان کی یوم پیدائش تقاریب منعقد کی ۔ اس موقع پر کانگرس پارٹی اسٹیٹ جنرل سکریٹری اقلیتی محمد عبدالشکیل نے کہا کہ مسلم نوجوانوں میں ہندوستان کی آزادی میں اہم رول ادا کرنے والے مسلمانوں کی قربانیوں سے متعلق شعور بیداری مہم چلاتے ہوئے تاریخی لمحوں کو یاد کرنا چاہیے۔ سرسید احمد خان کے یوم پیدائش بڑے جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی آزادی میں اہم رول ادا کرنے والے سر سید احمد خان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ سرسید احمد خان کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی ازادی میں مسلم اقلیتوں اور علماء کرام کا اہم رول رہا لیکن تاریخ سے عدم واقفیت کی وجہ سے مسلمانوں کی قربانیوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ لیکن آج بھی تاریخ گواہ ہے کہ علماء کرام اور مسلمانوں کی بدولت ہندوستان کی ازادی حاصل ہوئی ہے۔ جس کی مثال سر سید احمد خان کی جانب سے قائم کردہ مسلم علی گڑھ یونیورسٹی انگریزوں کے خلاف جدوجہد آزادی کے پروگراموں اور تحریک آزادی سے متعلق پروگراموں کو انجام دیا جاتا تھا۔ ہندوستان کی ازادی میں مسلمانوں کی قربانی کی مثال آج بھی گیٹ وے اف انڈیا پر موجود ہے۔ اس لیے مسلم نوجوانوں کو مسلمانوں کی قربانیوں کی تاریخ سے واقفیت کروانا انتہائی ضروری ہے۔ تاکہ ازادی میں اہم رول ادا کرنے والے مسلمانوں کی قربانیوں کی یاد تازہ ہو سکے۔ مسلمانوں کے ساتھ مل کر سرسید احمد خان کے یوم پیدائش کے موقع پر ان کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا