ملک کی ترقی کیلئے ٹیکس ایمانداری و پابندی سے ادا کرتے رہیں: مرکزی وزیر روی شنکر پرساد

,

   

دہرادون (اتراکھنڈ): مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے بتایا کہ ملک میں ترقیاتی کاموں اور ملک کی ترقی کیلئے ہر شہری کو چاہئے کہ وہ پوری ایمانداری اور پابندی سے اپنا ٹیکس ادا کریں۔ وہ یہاں انکم ٹیکس اپلیٹ ٹریبونلس سرکیوٹ کا افتتاح انجام دینے کے بعد صحافیوں سے با ت کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اس تعلق سے بات چیت بھی کی کہ ملک میں بہت کم افراد ٹیکس ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 130 کروڑ آبادی والے ملک میں صرف دو کروڑ لوگ ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا اس طرح سے ملک ترقی کرپائے گا؟ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان بہت ایماندار بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عوام کی کثیر تعداد ایماندار ہونی چاہئے جو اپنا ٹیکس ادا کرسکیں جس کی مدد سے ملک میں خوشحالی آئے گی۔