ملک کی عدالت عظمی کا حال مولانا محمد ولی رحمانی صاحب

,

   

عدالتیں اور خود عدالت عظمی اگر آئین کے تقاضوں کے خلاف فیصلے کرتی رہینگی اور اپنے دائرہ اختیار سے باہر جاتی رہینگی، تو اس ملک میں نہ آئین کااحترام باقی رہیگا اور نہ قانون کی حکمرانی باقی رہیگی، عدالت کے فیصلے آئین اور قانون کی رو سے بالکل درست ہونے چاہئیں۔ چاہے متعلق حضرات اسے پسند کریں، یا ناپسند، عدالتوں کو اسکی فکر ہی نہیں ہونی چاہئے کہ اسکے فیصلہ پر واہ واہوگی یا آہ بھری جائیگی۔ اگر عدالتیں واہ واہی کے چکر میں پڑیں، تو کچھ ہو یا نہ ہو، عدالتوں کا بھرم ٹوٹ جائیگا۔اور عدلیہ کی اونچی قدریں اور لائق احترام روایتیں بھی شرمسار ہوں گی

پیشکش: سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ