ملک کیلئے اچھی خبر! 2022 ۔ 23 میں 7.2 فیصد رہی اقتصادی ترقی کی رفتار

,

   

نئی دہلی:مرکزی سرکار نے بدھ کو مالی سال 2022 ۔ 2023 اور چوتھی سہ ماہی کے نتائج جاری کردئے ہیں ۔ گزشتہ مالی سال کی چوتھی سہ ماہی میں ہندوستان کی جی ڈی پی گروتھ 6.1 فیصد رہی ہے ۔ وہیں پورے مالی سال 2022 ۔ 23 میں ہندوستان کی جی ڈی پی گروتھ ریٹ 7.2 فیصد رہی ہے ۔ نیشنل اسٹیٹیکل آفس یعنی این ایس او کے جعمرات کو جاری اعداد و شمار سے یہ جانکاری ملی ہے ۔پورے مالی سال 2023 میں ملک کی ترقی کی شرح ریزرو بینک کے اندازوں سے زیادہ ہے ۔ آر بی آئی نے سات فیصد گروتھ کا تخمینہ لگایا تھا۔ وہیں FY22 میں 9.1 فیصد کی شرح ترقی کے موازنہ میں یہ کم ہے ۔ بتادیں کہ جی ڈی پی کے اعداد و شمار کسی بھی ملک کیلئے کافی ضروری ڈاٹا ہوتا ہے ۔ دراصل یہ ملک کی معیشت کی پوری تصویر دکھاتے ہیں ۔