ملک کے 53 حلقہ پارلیمان سے سی پی آئی کا مقابلہ : سدھاکر ریڈی

   

حیدرآباد ۔ 9 مارچ (سیاست نیوز) سی پی آئی کے قومی جنرل سکریٹری ایس سدھاکر ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ کے دو لوک سبھا کے علاوہ ملک کے 24 ریاستوں کے 53 لوک سبھا حلقوں پر سی پی آئی نے مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ قومی سطح پر فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دینے کیلئے سی پی آئی سیکولر اور ہمخیال جماعتوں سے اتحاد کریگی ۔ ایس سدھاکر ریڈی نے کہا کہ سی پی آئی تلنگانہ میں بھونگیر اور کھمم کے لوک سبھا حلقوں پر مقابلہ کریگی ۔ ساتھ ہی سی پی آئی کے قومی جنرل سکریٹری نے پارٹی کے 15 امیدواروں کا بھی اعلان کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں کمیونسٹ جماعتوں کے درمیان اتحاد ہونے کی توقع کا اظہار کیا ہے ۔ ٹاملناڈو ، اڈیشہ اور مغربی بنگال میں کانگریس سے اتحاد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ڈی راجہ کی قیادت میں 11 رکنی پارٹی کی منشور کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے ۔