ملک کے اس پر آشوب دور میں ای ایس ایس اے فاونڈیشن کا زبردست کارنامہ ۔ ویڈیو دکھیں ۔

,

   

اس منظر کو دیکھ کر دل خوشی میں ڈوب گیا جب اسسا فاونڈیشن کے پروگرام کا پرنور منظر کو دیکھا اس فاونڈیشن کے تحت اجتماعی شادیوں کا ایک ایسا انتظام کیا گیا جس میں کل ۵۰۱ نکاح اور شادیاں ایک ہی مجلس میں ہو گئے ۔ اپ کو یہ بتا دیں کہ صرف مسلمانوں کا ہی نہیں بلکہ ہمارے ہندو بھائی بہنوں کا بھی نکاح ہوا۔
ایک طرف سماج کو اس جہیز کی لعنت نے تباہ کر ڈالا دوسری طرف اس ملک میں گندی ذہنیت رکھنے والی ملک دشمن کی اندرونی طاقتیں اس ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو کبھی نہیں کر سکتی۔ ایسے ماحول میں ان کاموں کو کرنا بہت ضروری ہے ہمیں سماج سے جہیز کی لعنت کو بھی ختم کرنا ہوگا اور ایسی فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف بھی بلا تفریق مذھب کمر کس کے کھڑا ہونے کی ضرورت ہے۔
اور ہمیں چاھیئے کہ ایسے کام پورے ملکی سطح پر کریں ، اس ملک میں رہ کر اپنے رہنے کا حق ادا کریں ، انسانیت کو صحیح پیغام دیں فرقہ پرستی کو اس ملک میں ٹکنے نا دیں ۔ جامعہ فیضان القران اور اس کے صدر ضرت مولانا حبیب صاحب نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر جو کام کیا ہے آ پ خود دکھیں مفتی ہارون ندوی صاحب کی ایک ویڈیو

https://youtu.be/SGqRYcTZRjE