ملک کے ایک شہری ہونے کی حیثیت سے اپنے دستاویزات ضرور درست کرائیں: مولانا خالد سیف اللہ رحمانی

,

   

حیدرآباد۔ : کل ہند مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان وسکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے اپنے پریس نوٹ میں کہا ہے کہ سی اے اےاور این ار سی قطعاََ ناقابل قبول ہے، اور این پی ار بھی بحالت موجودہ قابل قبول نہیں ہے، ہاں اگر حکومت ملک کے جمہوریت پسند دانشوروں اور قائدین کی صلاح کے مطابق اس میں ترمیم کر دے، یا صرف مردم شماری پر اکتفاء کرے تو ملی قائدین اس میں شامل ہونے پر غور کر سکتے ہیں؛ لیکن ملک کے تمام شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ ہندوستان کے ایک شہری ہونے کی حیثیت سے جو دستاویز دیے جاتے ہیں، جیسے: پاسپورٹ، ووٹر آئی کارڈ، آدھار کارڈ وغیرہ، اگر یہ نہیں ہوں تو ان کو حاصل کرنے کا اہتمام کریں، اگر ہوں اور اس میں کوئی غلطی ہو تو اس کی تصحیح کرائیں، اس میں ہرگز کوتاہی نہ کریں، اس کا این ار سی یا این پی َرسے تعلق نہیں ہے؛ بلکہ ایک شہری ہونے کی حیثیت سے ضرری کاغذات ہر شخص کے پاس ہونے چاہئیں اور اس میں غفلت اور بے توجہی سے کام لینا مناسب نہیں ہے۔