ملک کے عوام راہول گاندھی کی قیادت چاہتے ہیں

   

مرکزی و ریاستی حکومتوں سے ہر طبقہ تنگ، شاد نگر میں سالگرہ تقریب، ویرلاپلی شنکر کا خطاب

شادنگر : ملک بھر کی عوام راہول گاندھی کی قیادت چاہتے ہیں۔ ملک کا ہر ایک طبقہ مرکزی و ریاستی حکومت سے تنگ ہیں ان خیالات کا اظہار شادنگر کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما ویرلہ پلی شنکر نے راہول گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ تقریب سے مخاطب کرتے ہوئے کیا۔شادنگر کے مختلف مقامات پر راہول گاندھی کی سالگرہ کی تقریبات کے موقع عوام میں پھل بریڈ اور دیگر اشیاء کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ مرکزی و ریاستی حکومتیں عوام کے درپیش مسائل و مشکلات پر قابو پانے اور حل کرنے میں پوری طرح ناکام ہو چکے ہیں ۔ کانگریس کے سینئر رہنما ویرلاپلی شنکر نے مزید کہا کہ رنگاریڈی ضلع کے شاد نگر حلقہ کے چودھری گوڈہ منڈل میں مختلف سماجی خدمات انجام دیں گئی۔ راہول گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر چودھر گوڑہ کے صفائی کارکنوں اور آشا کارکنوں میں کپڑوں کی تقسیم عمل میں لایا گیا۔ ویرلی پلی شنکر نے کہا کہ ریاست کی عوام ایک طرف کورونا کی وبا سے پریشان اور دوسری طرف بے روزگاری کو لیکر پریشان ہیں ، مرکزی اور ریاستی حکومتیں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کرتے ہوئے عوام پر زاید مالی بوجھ ڈال کر پریشانیوں میں مزید اضافہ کیا ہے۔ بلیک کانگریس کے صدر بلراج گوڈ ، انجیا ، رائکل ایم پی ٹی سی وینکٹ ریڈی ، اشنا گوڈ ، حاجی پلی درشن ، وینکٹیش ، سری سلیم ایم پی ٹی سی ، مادھاولو ، نوین ، پلاریڈی ، پروین ، وامسی ، اینڈے موہن ، قدیر ، مبارک خان ، اینڈے سری ، پردیپ ، راجو ، اس کے علاوہ ، سنوالی یددما ، کانگریس کے سینئر رہنما خلیل ، سلیم ، اعظم ، بھاسکر ، وینو ، گوپال ، رام کرشن ، نوین ، راگھویندر ریڈی ، مسعود ، جاوید ، موہن ، وینکٹیش اور پارٹی رہنما موجود تھے ۔