نئی دہلی: ملک کے کئی حصوں میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے۔ سنٹرل واٹر کمیشن کے فلڈ فورکاسٹ مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق گوداوری طاس میں ندیاں تیز ہو رہی ہیں۔ اس کی وجہ سے شمالی تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے کئی اضلاع میں سیلاب کی صورتحال سنگین ہوگئی ہے۔ سینٹرل واٹر کمیشن کے مطابق ملک میں 20 مقامات پر ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں اور وہاں سیلاب کی صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے۔