ملک گیر این آر سی پر فیصلہ نہیں ہوا ، حکومت کا بیان

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : مرکز نے آج کہا کہ نیشنل رجسٹر آف سٹیزنس (این آر سی) کو ملک گیر سطح پر متعارف کرانے کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ مرکزی مملکتی وزیرداخلہ نتیانند رائے نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں یہ وضاحت کی۔ ان سے یہ پوچھا گیا تھا کہ آیا مرکزی حکومت ملک بھر میں این آر سی پر عمل کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے؟ نتیانند نے تحریری جواب میں کہا کہ ابھی تک حکومت نے قومی سطح پر ہندوستانی شہریوں کا نیشنل رجسٹر تیار کرنے کیلئے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ این آر سی پر ریاست آسام میں عمل ہوچکا ہے۔