حیدرآباد۔ 22 اپریل (سیاست نیوز) ملکاجگری پولیس نے خاتون قتل کیس کے معاملہ میں اہم پیشرفت اختیار کرتے ہوئے مندر کے پجاری کو حراست میں لے لیا ہے۔ 56 سالہ امادیوی جو 18 اپریل کو پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگئی تھی۔ اس خاتون کی نعش کل دستیاب ہوئی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کے بعد تحقیقات کرتے ہوئے مندر کے پجاری مرلی کو حراست میں لے لیا ہے۔ مندر کے قریب خاتون کی دستیاب چپل اور پجاری کے مشکوک رویہ سے اس کو حراست میں لیا گیا ہے۔ وشنو پوری علاقہ کی ساکن امادیوی ہر روز علاقہ کی مندر کو پوجا کی غرض سے جایا کرتی تھی۔ پولیس اس نتیجہ پر پہنچی ہے کہ امادیوی کا قتل زیورات کی غرض سے کیا گیا اور پجاری کا اس قتل میں اہم رول ہے۔ پولیس شواہد کو اکٹھا کررہی ہے۔ امکان ہے کہ ایس اوٹی پولیس بہت جلد گرفتاری کا اعلان کرے گی۔ ع