حیدرآباد ۔ 4 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : ملکاجگیری پولیس نے کل پیش آئے واقعہ پر کانسٹبل کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ماں بیٹے کو جیل منتقل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ برقعہ پوش مسلم خاتون کو رسواء کرنے اور ان کے بیٹے کے سامنے خاتون کو ناقابل بیان گالی دینے والے پولیس عملہ نے کمیونٹی پولیسنگ کی دھجیاں اڑائی تھی ۔ آج پولیس نے کانسٹبل دامودر ریڈی کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے یوسف خاں عرف اسد اور ان کی والدہ زینت بیگم ساکنان مولا علی کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتاری کے بعد جیل منتقل کرنے سے قبل گاندھی ہاسپٹل میں ان کا طبی معائنہ کروایا گیا اور دونوں ہی ماں بیٹے کو کورونا ٹسٹ کیا گیا ۔۔
