ملکارجن کھرگے نے سابرمتی آشرم سے انتخابی مہم شروع کی

   

نئی دہلی: کانگریس کے صدارتی امیدوار ملکارجن کھرگے نے جمعہ کو گجرات کے احمد آباد میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مشہور سابرمتی آشرم میں باپو کو خراج عقیدت پیش کرکے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا۔ کھرگے کانگریس صدر کے عہدے کے لیے نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ سے ایک دن پہلے سابرمتی آشرم گئے اور گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انتخابی مہم کا آغاز کیا۔