مہیش کمار گوڑ اور بھٹی وکرمارکا کے علاوہ دوسرے قائدین کی ملاقات
حیدرآباد۔2 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) صدر آل انڈیا کانگریس کمیٹی ملکارجن کھرگے کرناٹک کے ضلع گلبرگہ (کلبرگی) اپنے سفر کے دوران حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر کچھ دیر کیلئے توقف کیا۔ اس موقع پر تلنگانہ کانگریس کے سینئر قائدین اور حکومت کی اعلیٰ شخصیات نے ایرپورٹ پہنچ کر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ استقبال کرنے والوں میں صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی بی مہیش کمار گوڑ ، ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا اور حکومت کے مشیر ایچ وینو گوپال کے علاوہ دیگر کانگریسی قائدین موجود تھے۔ کانگریس کے ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ حیدرآباد میں مختصر قیام کے دوران کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے اور ریاست کے سینئر قائدین کے درمیان ریاست کی تازہ سیاسی صورتحال اور کانگریس کے تنظیمی امور پر بات چیت ہوئی جس میں خیریت آباد کے ضمنی انتخابات ، گریجویٹ کوٹہ ایم ایل سی انتخابات کے علاوہ کانگریس کی تنظیمی امور سے متعلق کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرپورٹ پر مختصر قیام اور کانگریس قائدین سے ملاقات کے بعد ملکارجن کھرگے گلبرگہ کے لئے روانہ ہوگئے۔2/k