ملکہ ترنم نور جہاں کا انتقال ہوئے 20 سال ہوگئے

   

کراچی : ائے وطن کے سجیلے جوانو، ہر لحظہ مومن، مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ، میری زندگی ایک نغمہ اور آجا میری برباد بانہوں میں’ سمیت اس طرح کے درجنوں لازوال گیت گانے والی ملکہ ترنم نورجہاں کو گزرے 20 برس ہوگئے۔نور جہاں کو کانوں میں رس گھولتی آواز کی وجہ سے ملکہ ترنم کا خطاب دیا گیا اور انہوں نے اپنے 5 دہائیوں سے زائد عرصے پر پھیلے کیریئر میں 10 ہزار کے قریب گیتوں اور نغموں میں سر بکھیرے۔ملکہ ترنم نور جہاں 21 ستمبر 1926کو متحدہ ہندوستان جوحالیہ پاکستانی صوبے پنجاب کے شہر قصور میں واقع ہے ، پیدا ہوئیں، ان کا اصل نام اللہ وسائی جبکہ نور جہاں ان کا فلمی نام تھا۔انہوں نے اپنے فنی کریئر کا آغاز 1935 میں ‘پنڈ دی کڑی’ سے کیا جبکہ قیام پاکستان کے بعد وہ اپنے شوہر شوکت حسین رضوی کے ہمراہ ممبئی سے کراچی منتقل ہوگئیں۔قابل ذکر ہے کہ انہوں نے شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کے ساتھ فلم ’’جگنو‘‘ میں کام کیا تھا۔