ملکہ رانیا کا خواتین رہنماؤں کے اعزاز میں افطار کا اہتمام

   

عمان : اردن کی ملکہ رانیا نے جمعرات کو عقبہ کے پرنس راشد کلب میں رمضان المبارک کی مناسبت سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔جنوبی اردن میں بحیرہ احمر پر واقع عقبہ گورنری میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین رہنماؤں اور کارکنان نے اس تقریب میں شرکت کی۔اردن نیوز ایجنسی “پیٹرا” کے مطابق ملکہ رانیا نے رمضان اور خواتین کے آئندہ عالمی دن کے موقع پر حاضرین کو مبارکباد دی۔انہوں نے افرادی قوت اور لیبر مارکیٹ میں اردنی خواتین کے تعاون کے ساتھ ساتھ گھر میں پرسکون ماحول پیدا کرنے کے لیے خاندانوں کی نگہداشت میں ان کے کردار کی تعریف کی۔عقبہ کے گورنر خالد الحجاج نے ملکہ کا شہر میں خیرمقدم کیا اور خواتین کو بااختیار بنانے کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔عقبہ پورٹس کارپوریشن کے ڈائریکٹر جنرل محمود خلیفہ اور پرنس راشد کلب کے ڈائریکٹر مہند الناصر بھی اس موقع پر موجود تھے۔