نظام آباد :صدر کل ہند کانگریس سونیا گاندھی اور پردیش کانگریس کے صدر اتم کمار ریڈی کی ہدایت پر آج کانگریس قائدین کا ایک وفد کلکٹریٹ آفس پہنچ کر ایک یادداشت پیش کی ۔ بعدازاں اربن کانگریس کے انچارج طاہر بن حمدان، ٹائون کانگریس صدر کیشو وینونے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک گیر سطح پر صرف ساڑھے چار کروڑ افراد کی ٹیکہ اندازی کی گئی ملک کی 130 کروڑ آبادی کی ٹیکہ اندازی ناگزیر قرار دیتے ہوئے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک گیر سطح پر ہر دن ایک کروڑ افراد کی ٹیکہ اندازی کی جانا چاہئے کانگریس کے دور حکومتوں میں پولیو کی خوراک مفت تقسیم کرتے ہوئے پولیو کے خاتمہ کیلئے اقدامات کیا گیا تھا اب بھی ملک کے تمام شہریوں کی دو مرتبہ مفت میں کی جانی چاہئے انہوں نے کہا کہ مرکزی بی جے پی حکومت فوری اس خصوص میں اقدامات کریں اور ملک کی عوام کے تحفظ کیلئے اور کرونا کے خاتمہ کیلئے فوری طور پر اقدامات کریں۔