٭ ملیشیا کے بادشاہ سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ اور ملیکہ تونکو عزیزہ آمنہ میمونہ اسکندریہ کوروناوائرس سے متاثر ہیں اور یہ دونوں 14 روز کے قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ کوروناوائرس کی نئی وبا پھیلنے کے بعد شاہی محل کے عملہ کے 7 ارکان میں کوروناوائرس کا ٹسٹ پازیٹیو پائے جانے کے بعد بادشاہ اور ملیکہ کو بھی قرنطینہ کردیا جائے گا۔ ان دونوں کا وائرس ٹسٹ کیا گیا تاہم نتیجہ نیگیٹیو پایا گیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ملیشیا میں کوروناوائرس کے 2000 کیسیس پائے گئے ہیں۔