ہاٹ ایکٹریس ملیکا شراوت کافی عرصہ سے اپنی شادی کی خبروں کی اُڑتی افواہ کی وجہ سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔ خبریں تھی کہ ملیکا شراوت نے اپنے فرنچ بوائے فرینڈ Cyrille Auxemfans سے چوری چھپے شادی کرلی ہے۔ وہیں اب اس بات پر ملیکا نے اپنی خاموشی توڑ دی ہے کچھ وقت پہلے یہ خبر تھی کہ ملیکا شادی کرکے فرانس میں مقیم ہوچکی ہیں۔ فرانس میں مکان کا کرایہ نہ چکانے کی وجہ ان کو اور ان کے فرنچ بوائے فرینڈ کو وہاں سے نکال دیا گیا تھا۔ وہیں حال ہی میں ایکٹریس نے ایک انٹرویو کے ذریعہ صاف کردیا کہ یہ ساری باتیں سراسر جھوٹ ہے۔ ملیکا نے کہا کہ انہوں نے ابھی شادی نہیں کی ہے۔ کام کے بارے میں بات کریں تو جلد ہی ملیکا ایکتا کپور کی نئی ویب سیریز میں تشار کپور کے ساتھ نظر آنے والی ہیں۔ اس ویب سیریز کا پوسٹر اور ٹریلر دونوں بھی آچکے ہیں جسے لوگ پسند کررہے ہیں۔