ممبئی: گینگسٹرس ٹائیگر میمن اور ایوب میمن کے چھوٹا بھائی یوسف میمن کا ناسک جیل میں قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ 55 یوسف میمن 1993 ء ممبئی سیریل بم بلاسٹ کے سلسلہ میں وہ یہاں اپنی عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا۔ ٹاڈا کورٹ نے انہیں یہ سزا سنائی تھی۔ ناسک پولیس کمشنر وشواس ننگریرے پاٹل نے یوسف میمن کی موت کی تصدیق کردی ہے۔ ہفتہ کی صبح ان کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے دھولے روانہ کیا جائے گا۔ بعد ازاں افراد خاندان کو نعش حوالہ کردی جائے گی۔
واضح رہے کہ 12مارچ 1993 ء میں سیریل بم بلاسٹ میں تقریبا 250 افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔ اس سلسلہ میں انہیں گرفتار کر نے کے بعد مہاراشٹرا کی مختلف جیلوں میں انہیں رکھا گیاتھا۔ آرتھور جیل ممبئی اور اورنگ آباد جیل میں بھی انہیں رکھا گیا تھا۔ بعد ازاں 2018 ء میں ناسک روڈجیل منتقل کیا گیا۔