ممبئی سے عازمین حج کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ روانہ

   

ممبئی ۔13جولائی (سیاست ڈاٹ کام)ممبئی کے چھتر پتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈہ سے اللہ کے مہمانوں کا پہلا قافلہ آج مدینہ منورہ روانہ ہوگیا ،ان عازمین حج کی اکثریت مدھیہ پردیش سے رکھتی تھی،اس موقع پر موجود عمائدین ،حج کمیٹی کے ممبران اور دیگر رہنماؤں نے مرکزی حکومت سے ایک مرتبہ پھرمطالبہ کیا کہ حجاج کرام کے 5% جی ایس ٹی سے مستثنیٰ قرار دیا جائے ،کیونکہ سبسڈی کے ختم کیے جانے کے بعد گزشتہ سال 18% جی ایس ٹی نافذ کی گئی تھی ،لیکن امسال اسے کم کرکے 5% کردیا گیا ہے ۔اس موقع پر منعقدہ تقریب میں مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کی غیر حاضری میں سابق ریاستی وزیر برائے اقلیتی امور اور مہاراشٹر کے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر عارف نسیم خان،حج کمیٹی کے ممبر اور مہاراشٹر کے کورڈینیٹرحاجی ابراھیم شیخ،مہاراشٹر حج کمیٹی چیئرمین جمال صدیقی ،وقف کونسل کے وسیم خان،مہاراشٹر بورڈ کے رکن خالد بابوقریشی ،سی ای او مقصود خان، اور دیگر نے خطاب کیا۔