نئی دہلی:کفایتی ایئر لائن کمپنی ایئر ایشیاء انڈیا نے ہفتہ کے روز ممبئی سے گوہاٹی کے لئے اپنی نئی پرواز کا آغاز کیا۔ایئر لائن کمپنی نے بتایا کہ وہ ممبئی میں اپنے نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کے لئے ، دو نئی پروازیں شروع کررہی ہیں۔ گوہاٹی کے لئے پرواز آج سے شروع ہوگئی ہے ، جبکہ سری نگر کے لئے پرواز پیر سے شروع ہوگی۔ ان راستوں پر مسافرکرایہ 5192 روپے سے شروع ہوگا۔