ممبئی :میونسپل اور ریلوے افسران کے خلاف فردجرم دائر

   

ممبئی 15مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) گزشتہ شام یہاں جنوبی ممبئی میں سینٹرل ریلوے کے صدردفتر سے متصل دادابھائی نوروجی روڈ پر واقع اسٹیشن سے منسلک ایک فٹ اوورپل کا نچلا حصہ گرنے سے مرنے والوں کی تعداد چھ کے تجاوز کرگئی ہے ،آزادمیدان پولیس نے شام 7:30بجے تاش کے پتوں کی طرح گرگئے اس پل لی مرمت میں لاپھروائی برتنے کے الزام میونسپل اور سینٹرل ریلوے افسران کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے اور مذکورہ پل کے دوسرے خطرناک حصہ کو منہدم کردیا گیا اور سڑک پار کرنے کیلئے ڈیوائڈر کو بھی توڑدیا گیا ہے۔ جنوبی ممبئی کا یہ تاریخی علاقہ ہونے کیساتھ ساتھ تعلیمی ،تجارتی اور دفاتر کیلئے بھی مشہور ہے۔