ممبئی میں بارش، حسین ساگر ایکسپریس منسوخ

   

نئی دہلی۔ 4 اگست (این ایس ایس) سنٹرل ریلوے کے ممبئی ڈیویژن میں کئی دن سے لگاتار موسلادھار بارش اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات کے سبب حیدرآباد۔ ممبئی سی ایس ایم ٹی حسین ساگر ایکسپریس اور حیدرآباد ۔ ممبئی سی ایس ایم ٹی ایکسپریس اتوار کو منسوخ کردی گئی۔ ممبئی سی ایس ایم ٹی حیدرآباد حسین ساگر ایکسپریس ٹرین جو ہفتہ کو ممبئی سی ایس ایم ٹی کیلئے روانہ ہوئی تھی۔ اس کا رخ براہ کلیان، ایگات پوری، مماڑ، اورنگ آباد، پربھنی، پرگی اور وقارآباد کی سمت موڑ دیا گیا۔