ممبئی میں بی جے پی ایم ایل اے گرفتار

,

   

Ferty9 Clinic

پالگھر لنچنگ کے خلاف مارچ نکالنے کی کوشش ناکا م
ممبئی: بی جے پی کے رکن اسمبلی رام کدم اور ان کے حامیوں کو ممبئی میں گرفتار کرلیا گیا۔ وہ پالگھر لنچنگ کیخلاف مارچ نکالنے کی کوشش کررہے تھے۔ انہوں نے اس سال اپریل میں ہجومی تشدد میں ہلاک تین افراد کی سی بی آئی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔ مہاراشٹرا کے کریمنل انوسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ اس کیس کی تحقیقات کررہا ہے۔ احتجاجی رکن اسمبلی اور ان کے ساتھی اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈس اور بیانرس تھامے ہوئے ممبئی کے قریب واقع پالگھر جانے کا منصوبہ بنارہے تھے۔ یہ لوگ اس واقعہ کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کررہے ہیں تاہم رام کدم اور ان کے حامیوں کی جن آکروش یاترا کو روک دیا گیا۔ پولیس رکن اسمبلی کی رہائش گاہ مضافاتی کھار پہنچ کر انہیں حراست میں لیا ہے۔ پولیس عہدیدار نے بتایا کہ گرفتاری کے بعد انہیں کھار پولیس اسٹیشن لایا گیا۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس پالگھر دتاتریہ سنڈے نے کہا کہ کاسا پولیس نے کدم کو امتناعی نوٹس جاری کی تھی۔