٭ ممبئی کی اندھیری اینڈ ورسواویلفیر اسوسی ایشن کے ذمہ داروں نے کمیونٹی فریجس قائم کئے ہیںتاکہ غذاکو ضائع کرنے سے عوام کو روکنے کی ترغیب دی جاسکے ، وہ غذا غریب و نادار لوگوں کو فراہم کی جائے۔ غریب لوگ روزانہ دوپہر ایک بجے اور دوپہر ڈھائی بجے کے درمیان اور پھر شام 7.00 بجے اور رات 9.30 بجے کے درمیان کسی بھی وقت غذا حاصل کرسکتے ہیں۔ اسوسی ایشن کے ایک کارکن نے کہا کہ اس طرح کے فریجس لوکھنڈ والا ، ورسوا ، اوشیوارا ، ڈی این نگر اور میرا روڈ پر نصب کئے گئے۔