ممبئی میں لاؤڈاسپیکر کا معاملہ

   

ممبئی، یکم؍جولائی( یواین آئی)ممبئی میں واقع مساجد، درگاہوں اور مدارس پر سے لاؤڈ اسپیکر اتارنے اور اہم دستاویزات جمع کرانے کے معاملے میں ممبئی ہائی کورٹ نے آج ممبئی پولیس وریاستی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ اس معاملے میں 9جولائی تک جواب داخل کریں۔ آج مضافات کے وکھرولی پارک سائٹ میں واقع مساجد کی جانب سے دائر کردہ عرضداشتوں کی سماعت ہوئی۔
جس میں پولیس کی جانب سے مساجد اور دیگر مسلم مزہبی مقامات سے لاوڈاسپیکر اتارے جانے اور پولیس کاروائی کو چیلنچ کیا گیا تھا-عرضداشت کے مطابق یہ ادارے عدالت کی ہدایتوں کے مطابق صوتی آلودگی مقررہ حد تک قرار رکھتے ہے اور لاوڈاسپکر کا استعمال اذان دینے کے لئے کیا جاتاہے تاکہ مسلمان مساجد کارخ کریں نیز نماز اسلام کا بنیادی رکن ہے اور آیین کے مطابق ملک کے ہر شہری کو مزہبی آزادی حاصل ہے –