ممبئی میں نوجوان کا دو لڑکیوں کے ساتھ خطرناک بائیک اسٹنٹ

   

ممبئی: ممبئی پولیس نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جس میںایک نوجوان کو دو لڑکیوں کے ساتھ بائیک اسٹنٹ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک لڑکی بائیک پر آگے اور دوسری پیچھے بیٹھی ہوئی ہے۔ تینوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پوتھول فاؤنڈیشن نے ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کیا ہے۔مقدمہ درج کیا ہے۔ ممبئی ٹریفک پولیس نے ٹوئٹر پر لکھا بی کے سی پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔ ملزمین کی شناخت کا کام جاری ہے۔ پولیس نے شہریوں سے خواہش کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس ویڈیو میں موجود افراد کے بارے میں کوئی معلومات ہو تو وہ پولیس کو مطلع کریں۔