ممبئی: مہاراشٹرا اور بطور خاص ممبئی میں کورونا کا قہر لگاتار بڑھتا ہی جا رہا ہے ، اس کے سدباب کے لیے ممبئی پولیس نے ایک ایم قدم اٹھاتے ہوئے آج یکم جولائی کی رات 12 بجے کے بعد سے ممبئی شہر میں 15دنوں کے لئے عملاً کرفیو نافذ کردیا گیا ہے ۔ دفعہ 144کے تحت نافد کیے جانے والے اس کرفیو کے دوران 15جولائی تک صبح 5 بجے سے رات 9 بجے تک گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کر دی ہے صرف ایمرجنسی خدمات سے متعلق افراد کو اس میں چھوٹ دی گئی ہے ۔اس کے علاوہ عوام کو انتہائی ضروری کام کے لیے صرف 2 کلو میٹر دور تک جانے کی اجازت ہوگی۔ممبئی کے ڈپٹی پولیس کمشنر پرنئیااشوک کی جانب سے جاری کئے گئے ایک حکم نامے کے مطابق ایک یا ایک سے زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے ، یا کسی بھی طرح کی اور کسی بھی مقام پر بھیڑ بشول مذہبی مقامات اور عبادت گاہوں کے ، جمع ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔