ممبئی : پورے مہاراشٹر میں دائیں بازو کی تنظیموں کے ذریعہ منعقد کیے جانے والے ’ہندو جن آکروش مورچہ‘ کے ایک حصے کے طور پر اتوار کی شب ممبئی کے مضافاتی شہر میرا روڈ میں ایک اور ریالی نکالی گئی، جہاں مظاہرین سے خطاب کرنے والے مقررین نے مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کے اعلانات بلاخوف وخطر کیے ہیں ،میرا روڈ ایک مسلم اکثریتی علاقے میں شمار ہوتا ہے ۔سپریم کورٹ کے منع کرنے کے باوجود اشتعال انگیزی کی گئی۔ مظاہرین نے میرا روڈ کے گولڈن نیسٹ چوک سے تقریباً 2 کلومیٹر تک مارچ کیا۔ مارچ ختم ہونے کے بعد، مبینہ طور پر ‘لو جہاد’ اور ‘لینڈ جہاد’ کے خلاف تقریریں کی گئیں، کچھ مقررین نے مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کااعلان کیا۔ پہلا لو جہاد ہے ، دوسرا آتا ہے زمینی جہاد اور آخر میں مذہب تبدیلی کا مسئلہ ہے …. ان تینوں سلیمانی کیڈوں (کیڑوں) کے لیے رام کی قیادت میں ایک حل ہے ، ایک ایسا حل جس کے لیے آپ کو سیاسی رہنما، سپریم کورٹ یا میڈیا بھی نہیں روکیں گے اور وہ حل ان کا معاشی بائیکاٹ ہے ۔