ممبئی۔ 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی ممبئی کی ایک ہوٹل میں مقیم 24 ڈاکٹروں اور تین دیگر افراد کو آج بچا لیا گیا جب پانچ منزلہ عمارت مہیب آتشزدگی کا شکار ہوگئی۔ بی ایم سی نے ایمرجنسی اور دیگر سرویس اسٹاف ممبرس کیلئے عارضی قیام گاہ کا انتظام کیا ہے۔ یہ ہوٹل ایسے ہی مرکز میں سے ہے ۔ رات دیر گئے پہلی منزل میں آگ لگی جسے 3 گھنٹے کی مشقت کے بعد بجھایا گیا۔