ممبئی کے خیراتی اداروں کے روح رواں لکھپت والاکا انتقال

   

ممبئی: ممبئی کچھی میمن جماعت ، کچھی میمن کی مختلف ٹرسٹ اور حاجی اسماعیل حاجی الاناسینی ٹوریم ٹرسٹ کے چیئرمین کے ٹرسٹی محمدشفیع عبد الرحیم لکھپت والا کا89سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ۔ مرحوم شفیع لکھپت والا کے پسماندگان میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں جو سبھی شادی شدہ ہیں جبکہ اُن کے پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں ہیں۔ وہ تقریباً 40سال سے زائد عرصہ تک حاجی زکر یا پیل بوائز آرفینچ ( یتیم خانہ ) میں ٹرسٹی تھے ۔ وہ رعشہ کی بیماری میں مبتلا تھے ۔یونین بنک میں تقریباً 40سال ملازمت کے بعد بطور آفیسر ریٹائر ہوئے تھے ۔ سابق ایم ایل اے سہیل لوکھنڈوالا نے انہیں تعزیت پیش کی ۔